وفاقی وزیر فواد چوہدری سے چائنا مشینری انجینئرنگ کمپنی کے نمائندوں کی ملاقات

پیر 21 اکتوبر 2019 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا مشینری انجینئرنگ کمپنی کے جنرل منیجر لی کین کی قیادت میں کمپنی کے دیگر نمائندوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں چینی کمپنی پاکستان میں زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں بھی مدد کریگا۔ 'ایگریکلچر پریسیشن' کو چین کی مدد سے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنا الیکٹرک پاور کمپنی کا دورہ کرنے کے علاوہ الیکٹرک بس کا بھی عملی مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں