غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندگان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا

بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار لائن آف کنٹرول جانے کے لیے نہیں پہنچا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 اکتوبر 2019 11:00

غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندگان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا پاکستان میں دہشتگردوں کے تین کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ ایک مرتبہ پھر سے جھوٹا ثابت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفیر اور میڈیا لائن آف کنٹرول پہنچ گیا لیکن بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار لائن آف کنٹرول جانے کے لیے نہیں پہنچا ، غیر ملکی سفارتکاروں کو جورا سیکٹر کا دورہ کروایا گیا جہاں بھارتی فوج نے گھروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے بیان کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن کے کیاکہنے جو اپنے آرمی چیف کے بیان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا۔ البتہ پاکستان میں متعین غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا کا ایک گروپ لائن آف کنٹرول روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔

پاکستان کی پیشکش پر خاموشی سے بھارتی دعوی ثابت نہیں ہوا اور بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہو گیا۔ بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے اور حقائق سے آگہی کے لیے غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز نے اہل او سی کا دورہ کیا اور پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا ایل او سی کے دورے پر نہیں گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ دعویٰ ہی رہ گیا ہے۔

بھارت کا کوئی سفارتکارلائن آف کنٹرول کے دورے پر ہمارے ساتھ نہیں گئے جبکہ بھارت نے دعویٰ کردہ لانچنگ پیڈز کے کوآرڈینیٹس بھی فراہم نہیں کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز لے جایا جائے گا جبکہ غیر ملکی سفراء، بھارتی اشتعال انگیزی سے تباہ حال نوسدہ گاؤں بھی جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا کو بھی ایل او سی کے دورے کی خصوصی دعوت دے دی گئی تھی تاہم بھارتی حکومت یا ہائی کمیشن نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کر لی۔
یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان میں دہشتگردوں کے تین کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز ترجمان پاک فوج نے کل سفارتکاروں،میڈیا کو ایل اوسی لیجانےکی دعوت دی تھی اور کہا تھا دنیا کو دکھائیں گے زمینی حقائق کیا ہیں، بھارتی آرمی چیف کا آزادکشمیر میں تین کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں، آزادکشمیر میں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں