عوامی طاقت کے ذریعے حکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے، نیر حسین بخاری

عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے نجات اور ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے اپوزیشن متحد ہے، بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 13:46

عوامی طاقت کے ذریعے حکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے، نیر حسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوامی طاقت کے ذریعے حکمرانوں سے نجات کا فیصلہ اٹل ہے۔ایک بیان میں نیر حسین بخاری نے کہاکہ عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے نجات اور ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے اپوزیشن متحد ہے۔انہوںنے کہاکہ صنعت کار تاجر کسان کاشتکار حکومتی معاشی پالیسیوں سے بلبلا اٹھے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ کے رستے بند کرکے حکمران انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں۔انہوںنے کہاکہ پر امن حتجاج کو ریاستی اختیارات سے روکنے کے اقدامات بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ بے صلاحیت حکمران ملکی معاشی اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نرکریوں پچاس لاکھ گھروں کے وعدے یاد دلانے کا جواب بدزبانی بداخلاقی سے دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنا قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عدالتی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں