عمران صاحب کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ فسطائی سوچ ہے، مریم اور نگزیب کی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت

وزیراعظم نوازشریف کی آواز اٹھانے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اغوا کیاگیا ،کیپٹن (ر) محمد صفدر کو فوری قانونی عدالت میں پیش کیاجائے، بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 13:46

عمران صاحب کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ فسطائی سوچ ہے، مریم اور نگزیب کی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ فسطائی سوچ ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ والد ہسپتال میں اور بیٹے کو گرفتار کرلینا، چھوٹی ذہنیت کے حکمرانوں کی کم ظرفی کا ایک اور نمونہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نفرت انگیز تقریر پر گرفتارکیاگیا ہے، تو پہلے عمران صاحب کو گرفتارکیاجائے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ، جلادو، گرا دو، مار دو، وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹوکی تقاریر پر عمران صاحب پر مقدمہ درج کیاجائے۔انہوںنے کہاکہ پولیس والوں کو ’’پھینٹا لگاو‘‘ کی تقاریر آج بھی ثبوت کے طورپر موجود ہیں، قانون کو وہ تقاریر کب دکھائی دیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی آواز اٹھانے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو اغوا کیاگیا ،کیپٹن (ر) محمد صفدر کو فوری قانونی عدالت میں پیش کیاجائے۔انہوںنے کہاکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر عمران صاحب کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ،کیپٹن (ر) محمد صدر کو خراش بھی پہنچی تو اس کے زمہ دار عمران صاحب ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کا سیاسی انتقام بتارہا ہے کہ آپ کی فسطائی آمرانہ حکومت آخری سانس لے رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے آزادی مارچ کی تاریخ قریب آرہی ہے حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ تاریخ یاد رکھے گی کہ والد کو ہسپتال لیجایاجارہا تھا تو دوسری جانب بیٹے کو گرفتار کیاجارہا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں