بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے،نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،وزیر خارجہ

بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے، شاہ محمود قریشی کا انٹرویو

منگل 22 اکتوبر 2019 13:46

بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے،نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،وزیر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے،نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحد پربھارتی فائرنگ کے بعد فیصلہ کیا سفارت کاروں کوایل او سی لے جایا گیا، بھارتی سفارتکارخود اصل صورتحال دیکھ لیتے توانہیں اپنی حکومت کوسمجھانا آسان ہوتا، بھارت فالزفلیگ آپریشن کی تلاش میں ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرسمیت تمام سفارتکاروں کوجائے وقوعہ کے دورے کی دعوت دی، پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا، بھارت ہرحربہ استعمال کررہا ہے اورہم سوچ سمجھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کادعویٰ تھا 3لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا، بھارت کا بیانیہ مقبوضہ کشمیرمیں پٹ گیااور پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں