وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جھوٹے ترجمانوں کا بیان ان کی بدنیتی، بے حسی اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ، مریم اور نگزیب

تہذیب سے عاری سلیکٹڈ اور نالائق وزیرِ اعظم اپنے کرائے کے ترجمانوں کی زبان بندی کریں ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے ، بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 13:46

وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جھوٹے ترجمانوں کا بیان ان کی بدنیتی، بے حسی اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صحت پر حکومتی بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جھوٹے ترجمانوں کا بیان ان کی بدنیتی، بے حسی اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ۔ منگل کو ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت کو نواز شریف کی صحت پہ سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،حکومتی ترجمان کے پاس حکومت کی نالائقی اور نااہلی پہ جھوٹ بولنے کے سوا کوئی بیانیہ نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو نواز شریف کی صحت پہ سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،تہذیب سے عاری سلیکٹڈ اور نالائق وزیرِ اعظم اپنے کرائے کے ترجمانوں کی زبان بندی کریں ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت پہ شرمناک بیانات سے کارکنان میں غم وغسہ اور شدید ردعمل پیدا ہورہا ہے، ذمہ دار حکومت ہو گی ۔

انہوںنے کہاکہ نالائق ، سیاسی یتیم، کرائے کے ترجمانوں نے نوازشریف کی صحت پر گھٹیا بیان بازی بند نہ کی تو سیاسی کارکنان راست اقدام اٹھائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت پر بیان بازی چھوٹی ذہن کی عکاسی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کی نوازشریف صاحب کی صحت پہ بیان بازی بند نہ ہوئی تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان کے پاس کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں اور اب نواز شریف کی صحت پہ سیاست شروع کر دی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں