انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈاکٹر ظفرمرزا

ڈینگی کیس رسپانس کے تحت اسپرے اور فوگنگ کو یقینی بنائیں، معاون خصوصی کااجلاس سے خطاب

منگل 22 اکتوبر 2019 14:00

انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے، انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈینگی کے تدارک کے لیے جڑواں شہروں میں بڑے منصوبہ کا اجرا کیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام آباد کے ماحولیاتی نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کیس رسپانس کے تحت اسپرے اور فوگنگ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں