وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں ، نئے انتخابات کرائے جائیں تمام مسائل حل ہو جائینگے ، بلاول بھٹو زر داری

پاکستان پیپلز پارٹی مولانا صاحب کے احتجاج کو فل سپورٹ کر رہی ہے ،ہمارے رہنما اور کارکن مولانا صاحب کا استقبال کریں گے،اس سیاسی جدوجہد کے تحت خان صاحب کو گھر جانا پڑیگا، حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات سے دور رکھ کر پی پی پی پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے، ہم ایسی کٹھ پتلی حکومتوں سے لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 15:10

وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں ، نئے انتخابات کرائے جائیں تمام مسائل حل ہو جائینگے ، بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں ، نئے انتخابات کرائے جائیں تمام مسائل حل ہو جائینگے ، پاکستان پیپلز پارٹی مولانا صاحب کے احتجاج کو فل سپورٹ کر رہی ہے ،ہمارے رہنما اور کارکن مولانا صاحب کا استقبال کریں گے،اس سیاسی جدوجہد کے تحت خان صاحب کو گھر جانا پڑیگا، حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات سے دور رکھ کر پی پی پی پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے، ہم ایسی کٹھ پتلی حکومتوں سے لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سابق صدر کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش میڈیکل بورڈ نے کی تھی،حکومت اور انتظامیہ عدالت کے حکم پر عمل در آمد نہیں کر ر ہے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت آصف علی زرداری کی صحت پر پی پی کو دبانا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم ایسی کٹھ پتلی حکومتوں سے لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ23مارچ کو تھرپارکر میں جلسہ کرنے جا رہا ہوں ،اس حکومت نے عام عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اور ہمارے کارکنان کی وجہ سے یہ حکومت گھر جائیگی اور عوامی حکومت کا قیام عمل میں لا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ وہ حکومت ہے جو خود اپنا وفاق لاک ڈائون کرنے جا رہی ہے ،خان صاحب نے کہا آئیں احتجاج کریں کھانہ دیں گے ،کنٹینر دیں گے تو اب اپنی بات پر قائم رہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہر چیز پر یو ٹرن قابل قبول نہیں ہوں گا، احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا حق ہمیں نہ دیا گیا تو ہم چھین کر لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی مولانا صاحب کے احتجاج کو فل سپورٹ کر رہی ہے ،ہمارے رہنما اور کارکن مولانا صاحب کا استقبال کریں گے،اس سیاسی جدوجہد کے تحت خان صاحب کو گھر جانا پڑیگا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کا ڈر عوام کے سامنے ہیں،یہ بزدل وزیراعظم ہیں، احتجاج سے ڈرنا نہیں چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، حکومت کو سپورٹ کرنا چاہئے نہ کہ لاک ڈائون کرے ۔ انہوںنے کہاکہ پی پی نے ہمیشہ پر امن کردار ادا کیا ہے اور ہم کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن مل کر کام کر رہی ہے اس پر خوشی ہے،ساری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا اور اب بھی کہتے ہیں نیب اور معاشیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،ان سب مسائل کا حل عمران خان کا استعفیٰ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں