جج وڈیو سکینڈل ،ہائی کورٹ کی ناصر بٹ کو پاکستان میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
عدالت عالیہ نے ناصر بٹ اور ان کی فیملی کے حوالے سے درج مقدمات پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا ناصر بٹ پاکستان آکر تفتیش جوائن کرے، عدالت ناصر بٹ کو پروٹیکٹ کریگی مگر اس کے لیے پیش ہونا لازم ہے، چیف جسٹس
منگل 22 اکتوبر 2019 15:19
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ناصر بٹ کے وکیل کو ہدایت کی کہ ناصر بٹ پاکستان آکر تفتیش جوائن کرے، عدالت ناصر بٹ کو پروٹیکٹ کریگی مگر اس کے لیے پیش ہونا لازم ہے۔
وکیل ناصر بٹ نے کہاکہ میں دستاویزات جمع کرنا چاہتا ہوں مگر تصدیق نہیں کررہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ یہ دستاویزات کس چیز کے ہی وکیل نصیر بھٹہ نے کہاکہ یہ دستاویزات احتساب عدالت کے فیصلے کے حوالے سے ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اس کیس میں تھرڈ پارٹی کیسے دستاویزات دے سکتے ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ یہ صرف اس کیس کا معاملہ نہیں،کہیں بھی ایسا ممکن نہیں، کریمنل کیس میں تھرڈ پارٹی اپیل نہیں کرسکتی ،عدالت کو کوئی ایک مثال بتائیں جہاں پر ایسا ممکن ہوا ہے، نیب کیسز میں صرف دو ہی پارٹیاں ہیں۔ وکیل نے کہاکہ یہاں پر اپیل بہت عرصے سے زیرالتوا ہے ہماری پہلی درخواست پر عدالت نے اعتراض ختم کئے۔ وکیل ناصر بٹ نے کہاکہ ہائی کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ میرے دستاویزات کی تصدیق کرے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ دستاویزات ہیں کیا ۔وکیل نے بتایاکہ دستاویزات میں ناصر بٹ اور جج ارشد ملک کی ویڈیو اور آڈیو ٹرانسکرپٹ ہے، دستاویزات میں بیان حلفی ہے، جس میں ارشد ملک کے بیان حلفی کا جواب ہے،ان دستاویزات میں درخواست گزار اور جج ارشد ملک کی ملاقات کی فورنزک رپورٹ ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جو شخص کسی کیس میں شواہد جمع کرنا چاہتا ہو وہ کس قانون کے تحت کریگا۔وکیل نے کہاکہ قانون اجازت دیتا ہے کہ ہم اس میں شواہد جمع کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نوٹری کی طریقہ کار کیا ہے وکیل نے کہاکہ نوٹری کا کام صرف دستاویزات کی تصدیق کرنا ہے دستاویزات کو چیک کرنا نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا درخواست گزار کریمنل پروسینڈنگ کا حصہ ہی وکیل ناصر بٹ نے کہاکہ میرے خلاف ایف آئی آر درج ہے، میں نے ایک ایسے جج کو ننگا کیا جو عدلیہ کے اوپر داغ ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست گزار تفتیش کا حصہ کیوں نہیں بننا چاہتے ہیں۔ وکیل ناصر بٹ نے کہاکہ مجھے سیکورٹی اور تحفظ چاہیے، سپریم کورٹ نے کہا اس جج کی وجہ سے عدلیہ کا سر شرم سے جھک گیا۔ وکیل ناصر بٹ نے کہاکہ میں نے ایک جج کو ننگا کیا، تو حکومت نے میرے خلاف پرچہ کیا۔ چیف جسٹس نے ناصر بٹ کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں،تفتیش کا حصہ بنیں ، چیف جسٹس نے کہاکہ تاریخ بتائیں جس دن درخواست گزار ضرور شامل تفتیش ہو گا وکیل نے کہاکہ اس ایف آئی آر کو منگوا کر ختم کریں کہ کیسے میرے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی چیف جسٹس نے کہا کہ ناصر بٹ پاکستان کیوں نہیں آنا چاہتا، وکیل نے کہاکہ ہمیں ایف آئی اے ہراساں کررہی ہے، مجھے سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عدالت درخواست گزار کی سیکورٹی کی ضمانت دیتی ہے، ناصر بٹ کے فیملی کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ابھی تک کیا ہوا۔وکیل آکاش بٹ نے کہاکہ ہمارے بچے ہیں جو سٹوڈنٹس ہے اور انکو ہراساں کررہے ہیں،ناصر بٹ کے بھتیجے حمزہ کو صرف لیپ ٹاپ پکڑنے پر چودہ روزہ ریمانڈ دیا گیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 7مئی تک ملتوی کردی گئی
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارروائی، 24گھنٹوں کے دورا ن پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 20جر ائم پیشہ عناصر ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال