سپریم کورٹ کا حکومت کو ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل کرنے اور فعال کرنے کا حکم

حکومت ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل کرکے فعال کرے، ورکرز ویل فیئر حکام صوبائی بورڈز کو فنڈز کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھائیں، عدالت عظمیٰ

منگل 22 اکتوبر 2019 15:19

سپریم کورٹ کا حکومت کو ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل کرنے اور فعال کرنے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے حکومت کو ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل کرنے اور فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومت ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل کرکے فعال کرے، ورکرز ویل فیئر حکام صوبائی بورڈز کو فنڈز کے اجراء کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ صوبوں کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ کی مد میں فنڈز کا اجراء کیوں نہیں کیا گیا ڈیتھ اور میرج گرانٹ تو بڑا اہم معاملہ ہوتا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ورکرز ویل فیئر فنڈز کی تشکیل مکمل نہیں، ورکرز ویل فنڈز کے اس وقت دو ممبر نہیں ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بورڈ کی تشکیل کس نے مکمل کرنی ہی جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ بورڈ کی تشکیل نہ ہونے کی ناکامی حکومت کی ہے۔ ورکرز نے کہاکہ حکومت کی فنڈز جاری کرنے کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ورکرز صبر کریں بورڈ کی تشکیل مکمل ہو جائے، عدالت ورکرز کی مدد ضرور کرے گی۔بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں