قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چچا کے انتقال پر تعزیت کااظہار

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چچا کے انتقال پر تعزیت کااظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چچا کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی اسپیکر ہائوس پہنچے اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی۔صادق سنجرانی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لئے دعا۔قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں