لندن کے میئر صادق خان نے مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ہونے والی بھارت مخالف ریلی کی مذمت کر دی
پاکستانی نژاد صادق خان نے دیوالی کے موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کو طبقاتی تفریق کا باعث قرار دیا
محمد عرفان منگل 22 اکتوبر 2019 16:20
(جاری ہے)
تاہم صادق خان نے کہا ہے کہ دیوالی کے موقع پر اس ریلی کے انعقاد سے لندن میں طبقاتی تفریق پھیلے گی۔ اس بیان کے بعد انہوں نے منتظمین اور ریلی میں شرکت کا ارادہ رکھنے والوں سے ریلی منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔
لندن کی اسمبلی کے بھارتی رُکن نوین شاہ نے میئر لندن کو خط لکھا تھا۔جس میں نوین شاہ نے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے عوامی نمائندوں اور ان تنظیموں کی طرف سے لکھ رہے ہیں جنھوں نے دیوالی کے موقعے پر بھارت مخالف ریلی کو روکنے کے لیے مجھ سے رجوع کیا تھا۔ان لوگوں نے مجھے کہا کہ دیوالی کے موقع پر انڈیا مخالف مارچ مکمل طور پر غیر حساس ہے۔ نوین شاہ نے اپنے خط میں لندن کے میئر کے علاوہ میٹرو پولیٹن پولیس چیف اور برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ خط کے جواب میں پاکستانی نژاد میئر صادق خان کی جانب سے 18 اکتوبر کو جاری خط میں لکھا گیا ہے کہ” دیوالی کے موقعے پر لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والا احتجاج مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔جب لندن کے عوام کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ایسے میں احتجاجی مارچ تفریق کا باعث بنے گا۔ جو بھی اس ریلی کے منتظم ہیں اور جو اس میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ ایک بار پھر سوچیں۔“خط میں انہوں نے مزید لکھا ”جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مظاہرے پر پابندی لگانے کا حق وزیر داخلہ کے پاس ہوتا ہے۔ میں یہ خط وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک کو بھی بھیج رہا ہوں تاکہ وہ اس مارچ کے بارے میں ہماری تشویش کو سمجھ سکیں۔میں برطانوی ہندوستانیوں کی تشویش کو سمجھتا ہوں۔ بہت سے لوگ ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہروں سے خوفزدہ ہیں۔ میں لندن والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جو بھی غیر قانونی کام کرے گا وہ اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی اس احتجاج میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اس ریلی کو فری کشمیر ریلی کا نام دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی بنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ..
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز