وفاقی کابینہ نے کرتارپورراہداری معاہدہ کی منظوری دے دی

وزیراعظم 9 نومبر کو کرتارپورراہداری کا افتتاح کریں گے، کرتارپورراہداری سے مذہبی سیاحت کوفروغ ملے گا، اجلاس میں سستے گھروں کیلئے 5 ارب کے قرضوں کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اکتوبر 2019 18:58

وفاقی کابینہ نے کرتارپورراہداری معاہدہ کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2019ء) وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کرتارپورراہداری معاہدہ کی منظوری دے دی، وزیراعظم 9 نومبر کو کرتارپورراہداری کا افتتاح کریں گے،کرتار پور راہداری سے مذہبی سیاحت کوفروغ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا تھا۔

کابینہ اجلاس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ مہنگائی اور خسارے میں کمی کے ایجنڈے کو نمبر ون رکھا گیا۔ اجلاس میں آڑھتی کے کردار کو ختم کرنے اور بلاسود قرضے دینے کی منظوری دی گئی، سستے گھروں کیلئے 5 ارب کے قرضوں کی منظوری دی گئی۔کم لاگت گھروں کیلئے 10لاکھ تک قرضے دیے جائیں گے،بلاسود قرضوں کی واپسی کیلئے ایک سے 4 سال کا وقت رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرتارپورراہداری سے متعلق معاہدہ کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔وزیراعظم 9 نومبر کو کرتارپورراہداری کا افتتاح کریں گے۔ کرتار پور راہداری سے مذہبی سیاحت کوفروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات 35 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دے گی۔ منشیات کی روک تھام کیلئے ’زندگی آپ کے نام‘ ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ مفاد عامہ کیلئے 8 نئے قوانین کی منظوری دی گئی ہے،امید ہے کہ وکلاء کی طرف سے تعاون کیا جائے گا۔

نئے قوانین کے تحت ایک ہی عدالت میں مقدمات سنے جائیں گے،وکلاء کو بھی مصروف رکھنے کا سسٹم لارہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقت کی بچت ہوگی۔دیوانی مقدمات کے فیصلوں اورانصاف کیلئے تین تین نسلیں رل جاتی تھیں۔ پرانے قوانین کے تحت صرف مقدمہ دائر کرنے میں ہی وقت لگ جاتا تھا، اب ایسے قوانین کی منظوری دی گئی ہے جس سے تیز ترین انصاف ملے گا۔ وزیراعظم کا وعدہ ہے کہ انصاف کا تیز ترین حصول بنایا جائے گا۔نئے قوانین سے سول اور دیوانی مقدمات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں