عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے

ڈیوڈ مالپس کے دورے میں ایزآف ڈوئنگ بزنس کیلئے حکمت عملی پر بات کی جانے کا امکان عالمی بینک کی ا یز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ کااجرا 24 اکتوبر کو ہوگا ، پاکستان کی رینکنگ میں11 درجے کی بہتری آئی تھی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:17

عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) رواں ماہ کے اختتام پرعالمی بینک صدر کے پاکستان آنے کا امکان ہے ، جبکہ عالمی بینک کی ا یز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ کااجرا 24 اکتوبر کو ہوگا ، پاکستان کی رینکنگ میں11 درجے کی بہتری آئی تھی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے، عالمی بینک کے صدر دورے میں ایزآف ڈوئنگ بزنس کیلئے حکمت عملی پر بات کی جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک کی جانب سیاہم دوئنگ بزنس رپورٹ کا اجرا چوبیس اکتوبر کو کیا جائے گا، عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شماران بیس ممالک میں ہوتا ہے، جنھوں نیاہم اوربہتراصلاحات کئیہیں۔عالمی بینک کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں گیارہ درجے کی بہتری آئی، انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو چھتیس واں ہے، عالمی بینک نے نو میں چھ اصلاحات پر عمل درآمد کرنے پر پاکستان کوسہراہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالی20 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے حال میں 6اہم اصلاحات کیں، یہ اہم اصلاحات ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ضمن میں کی گئیں۔کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے درجہ بندی 24 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ہم اس اجتماعی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ اقدامات وفاق، سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے لئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایز آد ڈوئنگ بزنس کے جن 6 اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات کیں ، ان میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل ہے، حکومت نے اصلاحات کیلئے میں نیشنل سیکرٹریٹ بنایا ہے، اور وزیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ، یہ اقداما ت اصلاحات کو علمی جامہ پہنانے کی لگن کے عکاس ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں