سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا ’خاص حق‘ ہے، وزیر خارجہ

ہندوستان کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا،مخدوم شاہ محمود قریشی کا بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا ’خاص حق‘ ہے ، ہندوستان کیطرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا۔ منگل کو وزارت خارجہ میں ’’سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا ’خاص حق‘ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہندوستان کیطرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی حکومت کیطرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسے میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں