چودھری شجاعت حسین سے راجہ پرویزاشرف کی ملاقات،

سیاسی معاملات پر گفتگو راجہ پرویزاشرف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، گلزار محمد چودھری اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ راجہ پرویزاشرف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں