حکومت پاکستان نے ایک سال کے عرصے میں کرتارپورہ گردوارہ کی ازسر نو تعمیر و ترقی پرگیارہ ارب روپے خرچ کیے ،

اب کرتارپور گردوارہ دنیا بھر میں سب سے بڑا گردوارہ ہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے جو وعدہ کیا اسے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں پورا کردیا، دنیا بھر کی سکھ برادری ان کی مشکور ہے پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار تارا سنگھ کی ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 23:34

حکومت پاکستان نے ایک سال کے عرصے میں کرتارپورہ گردوارہ کی ازسر نو تعمیر و ترقی پرگیارہ ارب روپے خرچ کیے ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار تارا سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک سال کے عرصے میں کرتارپورہ گردوارہ کی ازسر نو تعمیر و ترقی اور راہداری پرگیارہ ارب روپے خرچ کیے ہیں ، اب کرتارپور گردوارہ دنیا بھر میں سب سے بڑا گردوارہ ہے جس پر دنیا بھر کی سکھ برادری ان کی شکرگزار ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے جو وعدہ کیا اسے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں پورا کردیا جس پر دنیا بھر کی سکھ برادری اسکی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ60 ایکڑ اراضی پر محیط یہ گردوارہ دنیا بھر کا سب سے بڑا گردوارہ ہے جس کی جدید انداز میں تزئین و آرائش کی گئی اور نئی تعمیرات کی گئیں، یہاں اب پوری دنیا سے بڑی تعداد میں سکھ آئیں گے، بھارت سے ابتدائی طور پر روزانہ پانچ ہزار سکھوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ اگر اس تعداد میں اضافے کی ضرورت پیش آئی تو وہ اس تعداد میں اضافہ بھی کر دے گی۔

(جاری ہے)

سردار تارا سنگھ نے کہا ہے کہ جس خوبصورت اور دلکش طریقے سے کرتارپورہ گردوارہ کو تعمیر کیا گیا ہے۔ یورپ، امریکہ، کینیڈا سے آنے ہماری کمیونٹی کے لوگ بھی اسے دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اعلی ظرفی کی شاندار مثال قائم کی ہے ،اس پرپوریی دنیا کے سکھ اس کے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو راہداری کھلنے کے بعد اس علاقے میں آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور بیرون ملک خصوصا یورپی ممالک سے آنے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے پاکستان کی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں