کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا، عمران خان

پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، بابر اعوان سے گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 23:59

کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرواضح کیا ہے کہ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سیاسی قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بابر اعوان نے کہاکہ مودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ بظاہر اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے،جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے،توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان اور غریبوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا۔ بابر اعوان نے کہاکہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے،مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں