مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک سے کچھ تربیت یافتہ لوگ بلا لیے ہیں

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اکتوبر 2019 10:29

مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک سے کچھ تربیت یافتہ لوگ بلا لیے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیرون ملک سے کچھ تربیت یافتہ لوگ بُلوا لیے ہیں جو ان کے اسلام آباد دھرنے میں موجود ہوں گے۔ جس پر پروگرام میں موجود تجزیہ کار طاہر ملک نے کہا کہ اگر غیر ممالک سے لوگ آ کر دھرنے میں شرکت کریں گے تو یہ دھرنا نہیں دہشتگردی ہو گی۔

پروگرام میں سینئر تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ اگر مولانا صاحب کو وزارتیں مل جا ئیں تو جمہوریت کے ساتھ ساتھ اسلام بھی خطرے سے باہر آ جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے اندر ایک کوشش ہو رہی ہے کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر مریم نواز کے حوالے کر دی جائے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی ٹیم سے مذاکرات کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے براہ راست رابطے کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نےان رابطوں کے جواب میں صاف اور واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو صرف اور بات صرف ہمارے مطالبات پر ہو گی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنا منسوخ کرنے کے لیے نہایت اچھا ''سیاسی پیکج'' پیش کیا گیا تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نے اس پیکج کی پیشکش کو مسترد کرد یا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کے علاوہ کسی بھی سیاسی رہنما سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں