سی پیک کے تحت دوسرے مرحلے میں سماجی و صنعتی شعبے پر توجہ دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:01

سی پیک کے تحت دوسرے مرحلے میں سماجی و صنعتی شعبے پر توجہ دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سی پیک کے تحت دوسرے مرحلے میں سماجی و صنعتی شعبے پر توجہ دی جائیگی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی زونز کے قیام، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتوانائی سمیت شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔ دونوں ممالک کے تعاون سے سی پیک منصوبے کامیابی کے راستے پر گامزن ہے۔ سی پیک کے تحت چینی اور پاکستانی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک خصوصی طور پر اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں