شیری رحمن سے کے پی گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پی ایم ڈی سی کے وفد کی ملاقات

حکومت نے آرڈیننس لا کر پارلیمان کو بائے پاس کیا ہے،ڈاکٹرز کے مسائل کو سینیٹ میں بھرپور انداز میں اٹھائے گی، شیری رحمن

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:56

شیری رحمن سے کے پی گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پی ایم ڈی سی کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مسائل کو سینیٹ میں بھرپور انداز میں اٹھائے گی۔کے پی گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پی ایم ڈی سی کے وفد نے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات کی جس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسیمبلی فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر روبینہ خالد بھی شامل تھے ۔

ملاقات میں ڈاکٹرز کے مسائل اور پی ایم ڈی سی تحلیل پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمان جائز ادارہ ہے جہاں اس طرح کے مسائل پیش کئے جائے لیکن حکومت پارلیمان کو تالا لگانا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ایک نہیں 8 آرڈیننس پیش کے ہیں، حکومت نے آرڈیننس لا کر پارلیمان کو بائے پاس کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں ہسپتالوں اور سڑکوں پر احتجاج ہو رہا ہے، خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرز کو جیلوں دیکھ کر افسوس ہوا۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ڈاکٹرز کے مسائل کو سینیٹ میں بھرپور انداز میں اٹھائے گی، میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ ڈاکٹرز کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز آٹھائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں