27 اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا، طاہر اشرفی

غیر ملکی سفیروں کے دورے کے بعد بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے ،بھارتی حکام کو شرم آنی چاہیے ،نومبر میں ربیع الاول کے جلوس بھی شروع ہوجائیں گے، ایسے وقت میں ملک کسی مارچ یا دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، کسی قسم کے سیاسی مارچ یا دھرنے میں مدارس کے طلبا شریک نہیں ہونگے،حکومت کو بھی چاہیے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرے، پریس کانفرنس

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:56

27 اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا، طاہر اشرفی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا، غیر ملکی سفیروں کے دورے کے بعد بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے ،بھارتی حکام کو شرم آنی چاہیے ،نومبر میں ربیع الاول کے جلوس بھی شروع ہوجائیں گے، ایسے وقت میں ملک کسی مارچ یا دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، کسی قسم کے سیاسی مارچ یا دھرنے میں مدارس کے طلبا شریک نہیں ہونگے،حکومت کو بھی چاہیے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرے۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پورے ملک میں ہندوستان کے خلاف اجتماعات ہونگے، سفیروں کے ایل او سی دورے سے ثابت ہوگیا کہ بھارتی آرمی چیف ایسا جھوٹ بولتا ہے کہ اسے خود بھی شرم آجائے، یکم اور دو نومبر کو تبلیغی قافلے رائیونڈ پہنچنا شروع ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نومبر میں ربیع الاول کے جلوس بھی شروع ہوجائیں گے، ایسے وقت میں ملک کسی مارچ یا دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو بھی چاہیے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا ہر ایک دوسرے کے خلاف بدزبانی استعمال ہورہی ہے، اکتیس مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس منعقد کی جائے گی۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت صدر مملکت کریں گے، کانفرنس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سمیت مختلف ممالک کے علماء کرام شرکت کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ کسی قسم کے سیاسی مارچ یا دھرنے میں مدارس کے طلبا شریک نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان علماء کونسل نے عمران خان کے دھرنے کی بھی مخالفت کی تھی، مارچ اور دھرنے ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ کل حزب اختلاف دھرنے کی حامی تھی آج وہ حذب اقتدار ہے تو دھرنے کی مخالف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اسلامی ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور سہولت کاری کی ہے، یہ سہولت کاری پاکستان کے لئے ہے ملک کا وقار بلند ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ ہم مصالحت کی ہرکوشش کا غیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب ہمارا اسلامی مرکز ہیایران ہمارا پڑوسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں وزیراعظم کو شاباش دینے کی بجائے مذاق اڑانا درست نہیں ، عمران خان نے دو ملکوں کے درمیان صلح کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں