میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا: وزیراعظم عمران خان

گرفتار رہنماؤں کو آج باہر جانے کی اجازت دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی،پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے این آر او: وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 23 اکتوبر 2019 18:50

میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کو آج باہر جانے کی اجازت دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی،پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے این آر او۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چار حلقوں کے ثبوت لیکر میں پھرتا رہا۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرینگے۔ عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ایجنڈا ہے مگر اس کے باوجود فضل الرحمان کو مارچ کی اجازت دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا دھرنا پہلے سے طے شدہ ہے، کچھ بھی ہوجائے میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےمستقبل کافیصلہ عدالتیں کریں گی، معلوم نہیں اپوزیشن کس ایجنڈے پر چل رہی اُن کے پاس مجھ سے استعفیٰ مانگنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، دھرنا پہلے سے طے شدہ ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے لگتا ہے اُن کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، فضل الرحمان کو سنجیدہ ہوکر مذاکرات کرنا ہوں گے، دھرنے سے پاکستان کے دشمن ممالک کو فائدہ پہنچے گا، آئین اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہر شخص کو احتجاج کا مکمل حق ہے۔

وضح رہے کہ آج حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، عدالتی فیصلوں کے مطابق اپوزیشن کو احتجاج کی اجازت دی جائے گی،عدالتی فیصلوں کے مطابق کسی کوسڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے حکمت عملی وزارت داخلہ طے کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں