وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت اگنائیٹ سے متعلق ریسرچ و ڈویلپمنٹ فنڈ کی 33ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:24

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت اگنائیٹ سے متعلق ریسرچ و ڈویلپمنٹ فنڈ کی 33ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو اگنائیٹ کے متعلق ریسرچ و ڈویلپمنٹ فنڈ کی 33ویں پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

کمیٹی کو ریسرچ و ڈویلپمنٹ فنڈ اور اس کے مینڈیٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اگنائیٹ کے مالی سال 2019-20ء کیلئے 1797 ملین روپے بجٹ کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجٹ کی یہ رقم اگنائیٹ کے مختلف انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے متعلق پراجیکٹس کیلئے استعمال کی جائے گی جس سے آئی سی ٹی سیکٹر میں کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں مدد ملے گی۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے یو ایس ایف فنڈ پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ اجلاس نے پچھلی میٹنگ کی کارروائی کی منظوری دی۔ اجلاس میں یو ایس ایف فنڈ کے مالی سال 2019-20ء کیلئے 2.734 ملین روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں