آصف زرداری کی بھی طبیعت خراب، پمز میں زیر علاج

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے وارڈ کو سب جیل قرار دیدیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:57

آصف زرداری کی بھی طبیعت خراب، پمز میں زیر علاج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری بھی کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیرعلاج ہیں،پمز ہسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے وارڈ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے اور ان کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کا علاج شروع کیا جائے گا۔سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی حراست میں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں