دفترِ خارجہ کے اندر جانے کیلیے کسی وزیر نے مدد نہیں کی: حریم شاہ اپنے بیان سے مکر گئیں

مجھے دفترِ خارجہ میں جانے کیلیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں تھی، میں شاہ محمود قریشی کی آمد کا سن کر ان سے ملنے گئی تھی لیکن ملاقات نہ ہو سکی: ٹک ٹاک سٹار کا بیان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 23 اکتوبر 2019 23:47

دفترِ خارجہ کے اندر جانے کیلیے کسی وزیر نے مدد نہیں کی: حریم شاہ اپنے بیان سے مکر گئیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفترِ خارجہ کے اندر جانے کیلیے کسی وزیر نے مدد نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دفترِ خارجہ میں جانے کیلیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں تھی، میں شاہ محمود قریشی کی آمد کا سن کر ان سے ملنے گئی تھی لیکن ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

 
 
 انہوں نے کہا کہ مین نے وہاں جا کر کئی بڑا غلط کام نہیں کیا کوئی بھی وہاں جا سکتا ہے۔ مجھ پر بےجا تنقید کی جارہی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی، وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا’’وزیر اعظم حریم شاہ‘‘۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب حریم شاہ نے خود پر تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں سب اپنی اپنی زبانوں کو لگام دیں۔ میری اپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو میری ذاتی زندگی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں