ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف اپو زیشن ارکا ن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی

جمعہ 8 نومبر 2019 21:10

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف اپو زیشن ارکا ن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف اپو زیشن ارکا ن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی ۔ تفصلا ت کے مطابق قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا، نوٹس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیںقرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قرارداد پر 7 دن بعد کارروائی شروع کی جائے۔نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کے لیے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دیا جائے گا، اسی دن تحریک پیش کرنے کی اجازت ملنے پر اس پر رائے شماری ہو گی اور معاملہ نمٹایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں