”ان لوگوں کو ہتھوڑے مار مار کر پوچھا جائے کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کے پیچھے کیا کہانی ہے“

”عمران خان نے انہیں ترس کھا کر جانے دیا ہے“ معروف صحافی کی جانب سے اہم انکشاف

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 نومبر 2019 10:49

”ان لوگوں کو ہتھوڑے مار مار کر پوچھا جائے کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کے پیچھے کیا کہانی ہے“
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) معروف ٹی وی اینکر عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو حکومت نے اجازت دے دی ہے۔ اور وہ پاکستان سے باہر جا رہے ہیں۔ان لوگوں کو ہتھوڑے مار مار کر پوچھا جائے کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کے پیچھے کیا کہانی ہے۔ ہم لوگ تو اگست میں بتا چکے تھے کہ یہ چلے جائیں گے۔

پہلے میاں نواز شریف کی ضمانت ہو گی۔ پھر مریم کی ضمانت ہو جائے گی۔ پھر نواز شریف باہر چلے جائیں گے اور پھر مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی۔ اب معاملہ وہیں جا رہا ہے، جہاں پر طے ہوا تھا۔ شہباز شریف نے کہا تھا میں پیٹ پھاڑوں گا، ان کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا، اس سے نہیں ہوا۔ ایک آدمی آیا اُس نے کہا میں ان کو رُلاؤں گا۔

(جاری ہے)

اور پھر ہم نے دیکھا کہ یہ سارے روئے۔

ہم نے کبھی ان لوگوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھے تھے۔ لیکن اگر اس بندے نے خود بھی ڈلیور نہ کیا تو وہ بھی ایک نہ ایک دِن روئے گا، یہ بھی ایک حقیقت ہے۔ خالی دوسروں کو رُلانے اور آدھا وعدہ پورا کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ عمران خان نے انہیں ترس کھا کر کر جانے دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واضح کردوں نوازشریف کا باہر جانا بالکل این آر او نہیں ہے، حکومتی ترجمان ہر فورم این آراوکے تاثر کی نفی کریں، نوازشریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکوتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی ترجمانوں نے استفسار کیا کہ ”کیا نوازشریف کو باہر جانے کیا اجازت دینا این آر او ہے؟“ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ واضح کردوں یہ این آر او بالکل نہیں ہے۔

آپ ہر فورم این آراوکے تاثر کی نفی کریں۔ این آراو تب ہوگا جب حکومت نوازشریف کے کیسز کی پیروی نہیں کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں