ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے،شاہ محمود قریشی

ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا انہوں نے مسجد مسمار کی،میڈیا سے گفتگو

پیر 11 نومبر 2019 23:01

ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا جب کہ انہوں نے مسجد مسمار کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نہرو والا ملک نہیں رہا بلکہ ہندوستان بن گیا ہے، بھارت میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، سیکولر سوچ، جس کا وہ پرچار کیا کرتے تھے وہ دفن ہو چکی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہم گوردوارہ تعمیر کر رہے تھے اور وہ مسجد کو مسمار کر رہے تھے، ہم تاریخ بنا رہے تھے اور وہ تاریخ کو دفن کر رہے تھے تاہم یہ ایک تقابلی جائزہ ہے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی سوچ اور ویژن کی ڈگر پر چل پڑا ہے جب کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں