چوہدری شجاعت حسین سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات،خیریت دریافت کی

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 12 نومبر 2019 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات،چینی سفیر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔پیر کے روز مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین سے متعلق چوہدری شجاعت حسین کے جذبات و احساسات کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں(ولی) 1-11-19/--280 #h# کوئٹہ، ثناء اللہ بلوچ کامن ویلتھ کی جانب سے سری لنکا کے صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے بین الاقوامی مبصر کی حیثیت سے سری لنکا پہنچ گئے #h# ۳کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ کامن ویلتھ کی جانب سے سری لنکا کے صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے بین الاقوامی مبصر کی حیثیت سے سری لنکا پہنچ گئے کامن ویلتھ ممالک کے نو مبصرین پر مشتمل وفد سری لنکا کے سیاسی جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو ں سیاسی جماعتوں و حکومتی اداروں سے ملاقاتیں کرینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں