اسلام آباد ماسٹر پلان سے متعلق کیس میں لار جر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 13:57

اسلام آباد ماسٹر پلان سے متعلق کیس میں لار جر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ماسٹر پلان سے متعلق کیس میں لار جر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ۔ بدھ کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ معاملے پر دو رکنی بینچ پہلے ہی فیصلہ دے چکا،لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت اسلام آباد ماسٹر پلان کا معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا،چیف جسٹس ماسٹر پلان معاملہ پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کیس جلد سنا جائے کیوں کہ تعمیرات رکی ہوئی ہیں۔ وکیل نے کہاکہ تعمیرات پر پابندی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اسلام آباد ماسٹر پلان کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔معاملے پر تین رکنی بینچ پہلے ہی فیصلہ دے چکاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں