کے پی کے حکومت صوبائی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں متعلقہ تحصیلوں کی گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپیاں چار دن کے اندر فراہم کرے، الیکشن کمیشن

بدھ 13 نومبر 2019 17:42

کے پی کے حکومت صوبائی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں متعلقہ تحصیلوں کی گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپیاں چار دن کے اندر فراہم کرے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن نے کے پی کے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں متعلقہ تحصیلوں کی گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپیاں چار دن کے اندر کمیشن کو فراہم کی جائیں اور متعلقہ محکمہ جات اپنے کام جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ دستاویزات کمیشن کو فراہم کی جائیں تاکہ مقامی حکومت کے انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع ہو سکے۔

بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کیلئے درکار حلقہ بندی کیلئے دستاویزات مہیا کرنے سے متعلق معاملہ پر 13ویں سماعت ہوئی جس میں صوبائی حکومت کی طرف سے سپیشل سیکرٹری معتصم باالله شاہ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر حسین پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو گذشتہ تاریخ پر جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے استفسار پر ضم شدہ اضلاع کے 25 سب ڈویژن کو تحصیل قرار دینے سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے اور 50 تحصیلوں کو لوکل ایریا نوٹیفائی کرنے سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ متعلقہ قواعد و ضوابط پر کام کے علاوہ بورڈ آف ریونیو بھی صوبائی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں تحصیلوں مالی و انتظامی پائیداری پر نظرثانی کرے گا تاکہ مستقبل میں ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

کمیشن نے ہدایت کی کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں متعلقہ تحصیلوں کی گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپیاں چار دن کے اندر کمیشن کو فراہم کی جائیں اور متعلقہ محکمہ جات اپنے کام جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ دستاویزات کمیشن کو فراہم کی جائیں تاکہ مقامی حکومت کے انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع ہو سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں