اجتماع پر جانے والے سلینڈر ساتھ لے کرجا رہے ہیں، شیخ رشید

ریلوے میں دہشتگردی کے زیادہ واقعات بلوچستان میں ہوتے ہیں، وفاقی وزیر

بدھ 13 نومبر 2019 18:50

اجتماع پر جانے والے سلینڈر ساتھ لے کرجا رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ روایت بنی ہوئی ہے کہ اجتماع پر جانے والے سلینڈر ساتھ لے کرجا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اجتماع پر جانے والے لوگ چولہے کا سلنڈر بستر میں چھپا لیتے ہیں، ان سے چولہا لیں تو یہ لڑ پڑتے ہیں، یہ لوگ اپنے سلنڈر کو ہاتھ لگانے نہیں دے رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ رائیونڈ انتظامیہ سے بات ہوئی ہے، اگلے سال کے اجتماع میں سلنڈر روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ چین سے آگ بجھانے کے گولے لینے کی بھی بات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں دہشتگردی کے زیادہ واقعات بلوچستان میں ہوتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے تیز گام حادثہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ، زخمیوں کو 1 سے 5 لاکھ روپے دیں گے ، 2افراد کی میت ہمارے پاس ہے، ایک کے اہلخانہ عمرے پر گئے ہوئے ہیں، ہمارے افراد سے کوتاہی ہوئی، ان میں سے 15 کو چارج شیٹ کیا ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے کہا کہ شارٹ سرکٹ سے فوراً آگ نہیں لگتی، ایل پی جی سلنڈر سے لگ جاتی ہے، ہر کوچ میں سات آٹھ سلنڈر پھٹے جن سے آگ لگی، سلنڈر دھماکے کے باعث آگ کی شدت بڑھ گئی، ٹرین میں سلنڈر نہیں لے جانے دیتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں