وزیر مملکت کی موبائل صارفین کو روزانہ صبح ایک حدیث بھیجنے کی تجویز
چیئرمین پی ٹی اے اس تجویز کا جائزہ لیں، اس پر کام کریں اور آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں، علی محمد خان
بدھ 13 نومبر 2019 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے بتائیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ موبائل کمپنیوں کو ہر روز حدیث بھجوانے کا پابند بنایا جاسکتا ہی علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ویژن ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکاس بنایا جائے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ موبائل صارف کو صبح حدیث کا پیغام پہنچے تاکہ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی مل سکے۔
دوران اجلاس وزیرمملکت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے اس تجویز کا جائزہ لیں، اس پر کام کریں اور آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ موبائل کمپنیوں کے لیے شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موبائل کمپنایاں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کی ذمہ دار نہیں ہیں، موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی شرائط میں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی شامل نہیں ہے، جو کمپنیاں شاہراہوں پر کوریج دے رہی ہیں وہ کمرشل مقاصد کے لیے کر رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ نئے لائسنس کی شرائط میں موٹرویز، ہائی ویز پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کریں گے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے سوشل میڈیا کے کردار پر بحث کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس پر کمیٹی کے رکن غلام علی تالپور نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو بند کردینا چاہیے۔اسی دوران ایک اور رکن علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا بے لگام ہے۔اراکین کی بات پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ بنارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ملکی قوانین، سماجی اقتدار کی پاسداری کرنا ہوگی۔چیئرمین نے کہا کہ ملک میں 9لاکھ 32ہزار فحش ویب سائٹس بلاک کردی ہیں، سوشل میڈیا کے مواد کی نگرانی کر رہے ہیں، اس مواد کو 32 حکومتی اداروں کے تعاون سے مانیٹر کرتے ہیں، مواد کی مانیٹرنگ کیلئے ایک پورٹل بنایا ہے۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان کے لیے ٹوئٹر کا ہوسٹ ملک اب بھارت نہیں دبئی ہے، پاکستان کے مطالبے پر ٹوئٹر نے بھارت کے بجائے دبئی کو ہوسٹ ملک مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹوئٹر مارکیٹ چھوٹی ہے، یہاں ٹوئٹر صارفین کی تعداد صرف 3 لاکھ ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 جی سروس جلد متعارف کروائیں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت