پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوارہے، قاسم خان سوری

چین کی ترقی اس کی بہادری ،جفاکش قوم کی انتھک محنت ،مخلص و مدبرانہ قیادت کے صحیح اور بروقت فیصلوں کا نتیجہ ہے،سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا عکاس ہے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی چینی وفد سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 18:50

پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوارہے، قاسم خان سوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی باہمی احترام اور اعتماد سٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ہر دکھ سکھ اور مشکل وقت کا ساتھی ہے اور پاکستان کی چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پرفخر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے صوبہ جیانگسی کی صوبائی کمیٹی آف پیپلزپولیٹیکل کنسلٹوکانفرنس آف چائینہ کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں ان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں بدھ کے روز ملاقا ت کرنے والے چینی وفد نسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ علاقائی و بین الاقوامی فورمزپر مسئلہ کشمیرسمیت ہر معاملے پر پاکستان کے ہر موقف کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت کے 5 اگست کے غیر اخلاقی اقدام کیخلافن اقوامن متحدہ میں کشمیر پر چین کے موقف کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 101 دنوں سے 80لاکھ سے زائد کشمیری عوام کو محصور بنا رکھا ہے اور مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مقبوضہ وادی اوپن ایئر جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اٹھایا جس کی چین نے مکمل تائید کی۔

ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ چین کی تیز ترین ترقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔انہوںنے کہا کہ چین کی ترقی اس کی بہادری اور جفاکش قوم کی انتھک محنت اور مخلص اور مدبرانہ قیادت کے صحیح اور بروقت فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستان حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے غربت کے خاتمے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میںچین کے تجربات سے مستفید ہونے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستاناور چین کے درمیان قریبی تعاون خطہ کے امن و ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کی ترقی کے لیے ایک گیم چینجرمنصوبے کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کی حکومت اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے چین کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر رابطوں میں اضافہدونوں ممالک کے مابین دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت ، معدنیاتن اور زراعت کے شعبوںن میں سرمایہ کاری کے وافر مواقعموجود ہیں جن سے چین کے سرمایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں۔

نچین کے صوبہ جیانگ سی کی صوبائی کمیٹی آف پیپلزپولیٹیکل کنسلٹوکانفرنس آف چائینہ کے وائس چئیرمین Mr. Chen Junqing ننے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو ہمیشہ ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور چین کے سٹریٹجک شماروں میں پاکستان کیساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا عکاس ہے اور چین کے صدر ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کمیٹی آف پیپلزپولیٹیکل کنسلٹوکانفرنس آف چائینہ کے وفد نکے حالیہ دورہ پاکستان کامقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون میں مزید اضافے کیلئے ننئی راہیں تلاش کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیانگ سی صوبہ چین کا انتہائی خوبصورت صوبہ ہے ناورقدرتی حسن سے مالا مال ہے اور نچین کی تیزترین ترقی کا سفر کا آغاز بھی اسی صوبے سے نہواہے۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو چین کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ بعد ازاں وفد نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں