حکومت کی دھرنہ ختم کرنے کے فیصلے کی تعریف، شکریہ بھی ادا کردیا

مولانافضل الرحمن کادھرناختم کرنےکااعلان بہت اچھا اقدام ہے، پرامن رہیں اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کریں، تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں: سینیٹر فیصل جاوید خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 19:07

حکومت کی دھرنہ ختم کرنے کے فیصلے کی تعریف، شکریہ بھی ادا کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنہ ختم کرنے کے فیصلے کی تعریف کرنا شروع کردی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کادھرناختم کرنےکااعلان بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’مولانافضل الرحمن کادھرناختم کرنےکااعلان بہت اچھا اقدام ہے۔

جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا حق ہے۔ پرامن رہیں اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کریں۔ تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں۔ ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں اور جہاں ٹھیک جائے اس کا ساتھ دیں۔ دھرنے کے شرکاء کا شکریہ‘‘۔ 
 واضح رہے کہ آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ پلان بی کے تحت ہمارے کارکن صوبوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی مدد کیلئے ہم یہاں سے روانہ ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرتے ہوئے اسے پورے ملک تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانافضل الرحمان نے پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے نئےمحاذپرجانے کااعلان کر دیا گیا ہے۔

دوہفتوں سےقومی سطح کااجتماع تسلسل سےہوا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہمارا اجتماع مکمل طور پر پرامن رہا۔ اب ہمارے جاں نثاراورعام شہری صوبوں میں سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ہماری قوت یہاں جمع ہےاوروہاں ہمارےساتھی سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ اس لیے اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکااوردوکاانتظارہے۔ جس طرح یہاں آئےہیں اب اُ س محاذ پر جائیں گے۔ ایسےجملےکہےجارہےہیں جو حوصلہ شکنی کاسبب بنیں لیکن حکومت کیخلاف ہماری تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ حکومتی حلقوں میں خیال تھااجتماع اٹھےگاتو حکومت کیلئےآسانیاں ہوجائیں گی لیکن اب صوبوں اورضلع میں حکومت کی چولہیں ہل گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں