نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کیلئے گارنٹی دینا ہوگی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 20:06

نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کیلئے گارنٹی دینا ہوگی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کیلئے گارنٹی دینا ہوگی، عدالت نے یہ نہیں کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ ملک کے کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی ہوئی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گارنٹی کے بغیر نواز شریف کا ملک سے باہر جانا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کا پہلا سال مشکل تھا مگر ماضی کی حکومتوں کا موازنہ کیا جائے تو پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد، مسلم لیگ کے دور حکومت میں 8.4 فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد ہے۔ آنے والا سال عوام کے لئے خوشیوں اور ریلیف کا سال ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے بھی کہا ہے کہ 2020ء میں مہنگائی کم ہوگی، آنے والا وقت بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی ہوئی ہے، اسے مزید کم کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں