حکومت نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے، جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے،

آزادی مارچ میں اب تک کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا، سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 20:13

حکومت نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے، جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے، جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، آزادی مارچ میں اب تک کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا حکومت وقت پر فرض ہے، عدالت نے سابق وزیراعظم کے حوالے سے جو فیصلہ کیا حکومت اس پر عمل کرتے ہوئے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے ملک سے باہر جانے پر پاکستان تحریک انصاف میں دو رائے ہیں۔ ایک گروپ ان کے باہر جانے کے حق میں ہے جبکہ دوسرا گروپ مخالفت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت کو انہیں باہر جانے کی اجازت دینا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں، اب تک دھرنے میں کوئی ایسا غیر قانونی کام نہیں کیا گیا جس سے نقصان ہوا ہو۔ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتیں جلسے جلوس کر سکتی ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومتی وزراء مہنگائی کے معاملہ پر پر عوام کی مدد نہیں کر سکتے تو ان کے ساتھ مذاق بھی نہ کریں، اس سے عوام کی دل آزاری ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں