حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے مڈل مین کے کردار کو محدود کرنا ہو گا،

مولانا کے پلان بی سے حکومت کو خطرہ نہیں پلان اے کی طرح پلان بی اور سی بھی فلاپ ہوگا، ہمیں مینڈیٹ مولانا نے نہیں بلکہ عوام نے دیا ہے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 20:51

حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے مڈل مین کے کردار کو محدود کرنا ہو گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیئے مڈل مین کے کردار کو محدود کرنا ہو گا، مولانا کے پلان بی سے حکومت کو خطرہ نہیں جس طرح پلان اے فلاپ شو ثابت ہوا، اسی طرح پلان بی کیا بلکہ سی بھی فلاپ ہوگا، ہمیں مینڈیٹ مولانا نے نہیں بلکہ عوام نے دیا ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی اور اس سلسلے مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں، مہنگائی میں کمی کے لیے حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ مڈل مین کو نکیل ڈالی جائے تا کہ مہنگائی کم ہو سکے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مڈل مین کے کردار کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کاشتکاروں اور صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہمیں مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان عناصر کو بے نقاب کرنا ہے جو گراں فروشی میں ملوث ہیں اور قیمتوں پر منفی طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا کے پلان بی سے حکومت کو خطرہ نہیں جس طرح پلان اے فلاپ شو ثابت ہوا اسی طرح پلان بی کیا بلکہ سی بھی فلاپ ہوگا، موجودہ حکومت کو مینڈیٹ عوام نے دیا ہے مولانا فضل الرحمن نے نہیں دیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت کا فوکس عام آدمی کے مسائل ہیں، ملک کو جس دلدل میں یہ چھوڑ گے تھے ہم نے کافی حد تک معاشی صورتحال کو سھنبالا دیا ہے، مہنگائی کا جن بھی مڈل مین کے کردار کی وجہ سے بوتل سے نکلا ہے جسے دوبارہ بوتل میں بند کر دیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں