شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، فواد چوہدری

بغیرکوئی لائحہ عمل اختیارکئے باہربھیجنا عملی طورپرناممکن ہے، وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی

بدھ 13 نومبر 2019 22:40

شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اورواپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔ بغیرکوئی لائحہ عمل اختیارکئے باہربھیجنا عملی طورپرناممکن ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری اورکئی دیگرملزمان کے لیے بھی کافی ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پرنوازشریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں