مولانا جی!11دن میں ہی بس ہو گئی: ارشاد بھٹی

استعفیٰ، نئےالیکشن، اسلام خطرے میں، تحفظِ ناموسِ رسالت، یہودی ایجنٹ کی حکومت، اسرائیل کوتسلیم کیا جانا، کشمیربیچ دیا، مولاناجی! کہاں گیا یہ سب کچھ؟ اورنہیں کم ازکم نوازشریف کی لندن رخصتی کاہی انتظارکرلیتے: سینئیر صحافی کا مولانا پر طنز

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 20:24

مولانا جی!11دن میں ہی بس ہو گئی: ارشاد بھٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنہ ختم کرنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مولانا جی!11دن میں ہی بس ہو گئی۔ استعفیٰ، نئےالیکشن، اسلام خطرے میں، تحفظِ ناموسِ رسالت، یہودی ایجنٹ کی حکومت، اسرائیل کوتسلیم کیا جانا، کشمیربیچ دیا، مولاناجی! کہاں گیا یہ سب کچھ؟ اورنہیں کم ازکم نوازشریف کی لندن رخصتی کاہی انتظارکرلیتے‘‘۔

 
 
واضح رہے کہ آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ پلان بی کے تحت ہمارے کارکن صوبوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی مدد کیلئے ہم یہاں سے روانہ ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرتے ہوئے اسے پورے ملک تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے نئےمحاذپرجانے کااعلان کر دیا گیا ہے۔ دوہفتوں سےقومی سطح کااجتماع تسلسل سےہوا۔ہماری قوت یہاں جمع ہےاوروہاں ہمارےساتھی سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ اس لیے اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔

گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکااوردوکاانتظارہے۔ جس طرح یہاں آئےہیں اب اُ س محاذ پر جائیں گے۔ ایسےجملےکہےجارہےہیں جو حوصلہ شکنی کاسبب بنیں لیکن حکومت کیخلاف ہماری تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ حکومتی حلقوں میں خیال تھااجتماع اٹھےگاتو حکومت کیلئےآسانیاں ہوجائیں گی لیکن اب صوبوں اورضلع میں حکومت کی چولہیں ہل گئی ہیں۔اب اس پر طنز کرتے ہوئے سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ’’مولانا جی!11دن میں ہی بس ہو گئی‘‘۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں