محمد نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلہ کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے،

سیاست کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نیک نیتی سے فیصلہ کیا، قانون کی پاسداری حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

بدھ 13 نومبر 2019 23:41

محمد نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلہ کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلہ کو متعصبانہ قرار دینا نہایت افسوسناک ہے، سیاست کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نیک نیتی سے فیصلہ کیا، قانون کی پاسداری حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لیگی ردعمل اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ میاں صاحب کی بیماری پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، علاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ قانون کا احترام کرتے ہیں تو شورٹی بانڈز کے قانونی تقاضے کو پورا کرنے میں کیا عار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا نہیں، ایک شخص کی صحت کا ہے جس کے ریلیف کیلئے حکومت نے غیر معمولی اقدام اٹھایا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں