پاکستان کا روشن مستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ وابستہ ہے، وفاقی وزراء

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال اور سائنسی علوم سے استفادہ کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ،فواد چوھدری اور خالد مقبول صدیقی کا ملک کی پہلی آرٹیفیشل انیٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر خطاب

جمعرات 14 نومبر 2019 00:02

پاکستان کا روشن مستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ وابستہ ہے، وفاقی وزراء
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزراء فواد چوھدری اور خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ وابستہ ھے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال اور سائنسی علوم سے استفادہ کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ٹوٹل کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ملک کی پہلی آرٹیفیشل انیٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کہی کانفرنس وزارت سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ھوئی وفاقی وزرا ء نے الگ الگ خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں آزادی کے بعد ابتدائی دنوں میں سائنس ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ تاریخ ساز اقدامات ھوئے ھیں جنکی اس وقت پورے خطے میں کوی تصور تک نہ پایا جاتا تھا انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستان میں آپٹیکل فائبر کے بچھانے کا آغاز کیا تھا جو سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے عہد حکومت میں پایہ تکمیل کو پہنچا انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ھے جس نے موبائل فون سروسز کا آغاز کیا انھوں نے کہا کہ ماضی میں سول اور ملٹری میں ایک مخصوص گیپ کے باعث دونوں شعبے آپس میں سائنسی تعاون نہ کر سکے مگر اب ایسا ماحول نہیں ھے انھوں نے کہا ملک میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ھربل پارک بھی قائم کیا جارھا ھے کانفرنس سے لیفٹینٹ جنرل(ر) خالد اصغر جارج سیباشیو صباحت علی شاہ ڈاکٹر اعزا آفتاب سعد وڑائچ کے علاوہ دیگر نامور ماہرین نے بھی خطاب کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں