عمران خان کو بلیک میل کرنا مولانا کے بس کی بات نہیں: سمیع ابراہیم

آج مولانا کے پاس فیس سیونگ بھی نہیں تھی اور نہ انکے پاس سیاسی طور پر کچھ بچا ہے، عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو بھی کرلیا جائے اسے ڈرایا یا جھکایا نہیں جا سکتا: سینئیر تجزیہ کار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 22:46

عمران خان کو بلیک میل کرنا مولانا کے بس کی بات نہیں: سمیع ابراہیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) سینئیر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ عمران خان کو بلیک میل کرنا مولانا کے بس کی بات نہیں ہے، وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ اصول پسند سیاستدان ہیں۔ سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ آج مولانا کے پاس فیس سیونگ بھی نہیں تھی اور نہ اب انکے پاس سیاسی طور پر کچھ بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے لوگوں کو بھیجا کہ جاؤ ادھر صفائی کرو اور کھانا دو، نے ثابت کردیا کہ وہ اصول پسند سیاستدان ہیں اور عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو بھی کرلیا جائے اسے ڈرایا یا جھکایا نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ آج جمیعتِ علماء اسلام ف نے آج دھرنہ ختم کر کے سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ پلان بی کے تحت ہمارے کارکن صوبوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی مدد کیلئے ہم یہاں سے روانہ ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرتے ہوئے اسے پورے ملک تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانافضل الرحمان نے پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے نئےمحاذ پرجانے کااعلان کر دیا گیا ہے۔

دوہفتوں سےقومی سطح کااجتماع تسلسل سےہوا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہمارا اجتماع مکمل طور پر پرامن رہا۔ اب ہمارے جاں نثاراورعام شہری صوبوں میں سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ہماری قوت یہاں جمع ہےاوروہاں ہمارےساتھی سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ اس لیے اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکااوردوکاانتظارہے۔ جس طرح یہاں آئےہیں اب اُ س محاذ پر جائیں گے۔ ایسےجملےکہےجارہےہیں جو حوصلہ شکنی کاسبب بنیں لیکن حکومت کیخلاف ہماری تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ حکومتی حلقوں میں خیال تھااجتماع اٹھےگاتو حکومت کیلئےآسانیاں ہوجائیں گی لیکن اب صوبوں اورضلع میں حکومت کی چولہیں ہل گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں