پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 70 فیصد اضافہ

جمعرات 14 نومبر 2019 16:56

پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 70 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی حالات بہتر ہونے سے بیرون ممالک سے وزٹ ویزا پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے دوران 70 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

2018ء میں 17,823غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کے مختلف مقامات کی سیاحت کے لئے یہاں کا رخ کیا جبکہ 2017ء میں یہ تعداد 10,476 رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 سال کے دوران 60,070 غیر ملکی سیاح پاکستان میں مذہبی و دیگر مقامات کی سیر کیلئے آئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں