قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی سال 2018-19 کی کارکردگی رپورٹ کا اجراء

جمعرات 14 نومبر 2019 17:00

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی سال 2018-19 کی کارکردگی رپورٹ کا اجراء
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے سال 2018-19 کے دوران خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے بڑی تعداد میں اقدامات کے ذریعے اپنی مسابقتی کارکردگی میں بہتری برقرار رکھی ہے۔ جمعرات کو قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی طرف سے جاری کارکردگی پر مبنی تفصیلات کے مطابق کمیشن نے گزشتہ برس خواتین کے لئے موزوں سرگرمیاں، اجلاس اور سیمینار منعقد کئے۔

کمیشن نے 2018 کے انتخابی عمل کے دوران ’’ الیکشن 2018 میں خواتین‘‘ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ سیاسی پارٹی فیصلے کے تحت فیصلہ سازی کی تنظیموں میں خواتین کی نمائندگی کو 33 فیصد تک بڑھایا جائے۔ کمیشن کاایک دوسرا قدم کمیشن کی پٹیشن پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہے جس میں کمیشن نے جرگوں کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا تاکہ انہیں غیر قانونی اور آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 5 اجلاس منعقد ہوئے جن میں خواتین نواز قانون سازی اور خواتین پر تشدد کے خلاف قراردادیں منظور کی گئیں۔ کمیشن نے پاکستان میں صنفی مسابقت کے فروغ اور خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اچھے عوامل کے حوالے سے رپورٹ کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ قومی کمیشن نے خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روز پر مبنی ایکٹو ازم میں شرکت کی سرگرمیاں بھی منعقد کیں جبکہ دیہی خواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مشکلات سے نمٹنے کے لئے آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ کمیشن کی طرف سے مرتب کی گئی ہے۔

اس عرصہ کے دوران جبری مذہب کی تبدیل اور جبری شادیوں کے لئے عدالتوں میں مختلف مقدمات کے حوالے سے بھی وقار نسواں کمیشن کی طرف سے قانونی امداد کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے۔ کمیشن کو دو غیر مسلم بہنوں کی مسلم مردوںکے ساتھ متواتر شادیوں اور مذہب کی تبدیلی کے معاملات کی تحقیقات اور معائنہ کا اختیار دیا گیا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد خواتین کے حقوق اوتر مفادات کا تحفظ ہے جس کے لئے متعدد تحقیقی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں اور گزشتہ برس کے دوران ان تحقیقات پر مبنی تین رپورٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں