پاکستانی سیاست میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ

جمعرات 14 نومبر 2019 17:10

پاکستانی سیاست میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے پاکستانی سیاست میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شیکسپئر نے لکھا تھا ’’دنیا ایک سٹیج ہے لوگ آتے ہیں کردار ادا کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں‘‘۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں نواز شریف اور زرداری کا کردار ختم ہو گیا ہے۔ اب نئے کردار ماضی کے ان کرداروں کو اپنا رول بڑھانے کیلئے استعمال کرنے کے علاوہ کچھ زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں