حکومت نواز شریف کو باہر بھجوائے، صحت پرسیاست نہ کی جائے ، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی

جمعرات 14 نومبر 2019 18:58

حکومت نواز شریف کو باہر بھجوائے، صحت پرسیاست نہ کی جائے ، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھجوائے۔ جمعرات کوسینٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نے قائد ایوان اور وزیر پارلیمانی امور کو ہدایت کردی۔انہوںنے کہاکہ حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر بھجوائے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔

انہوںنے کہاکہ قائد ایوان،وزیر پارلیمانی امور حکومت کو آگاہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نواز شریف کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرے۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے معاملے کوئی سیاست نا کرے۔قبل ازیں (ن )لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے نقطہ اعتراض پر معاملہ اٹھایا اور کہاکہ نواز شریف کی صحت خراب ہے ،عدالتیں ضمانت دے چکی ہیں،حکومتی میڈیکل بورڈ نے بھی کہاہے نواز شریف کی صحت کو شدید خطرات ہیں۔

(جاری ہے)

جاوید عباسی نے کہاکہ نواز شریف کے نام ای سی ایل سے غیر مشروط نکالا جائے،حکومت غیر قانونی طور پر شیورٹی بانڈ مانگ رہی ہے۔جاوید عباسی نے کہاکہ حکومت نئی روایات ڈال رہی ہے،وقت گذر جاتا ہے حادثے یاد رہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا حادثہ ہوا نواز شریف ایبٹ آباد جلسہ ختم کرکے عیادت کرنے گئے،حکومت کی نئی روایات سے ملک اور ریاست کو خطرات ہیں۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ حکومت طاقت کے بل بوتے پر غیر قانونی غیر آئینی غیر اخلاقی کام کررہی ہے،حکومت دشمنی کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں