وزارت کمیونیکیشن اے پروگرام ’’بیٹی ‘‘ پر کام شروع کر دیا

خواتین کو انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزکے ذریعے با اختیار بنا یا جائیگا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جمعرات 14 نومبر 2019 21:30

وزارت کمیونیکیشن اے پروگرام ’’بیٹی ‘‘ پر کام شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وزارت کمیونیکیشن نے ’’بیٹی ‘‘ کے عنوان سے پروگرام پر کام شروع کردیا ، پروگرام کا مقصد خواتین کو انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے ذریعے با اختیار بنانا ہے ۔ جمعرات کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو پروگرام ’بیٹی‘ پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو آگاہ کیا گیا کہ اس پروگرام کے تحت ایک موبائل ’ایپ‘ بنائی جائے گی جو ایک پورٹل کی طرح کام کرے گی اور یہ "ایپ" خواتین کو عورتوں کے حقوق کے بارے میں رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ’ایپ‘ قوانین ، خواتین کے تعلیمی اداروں، سکالرشپ، ٹریننگ اور نوکری کے مواقع، صحت کی سہولیات وغیرہ کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ ایپ خواتین کو اپنی لوکیشن کے نزدیک ترین ہسپتال، وومن پولیس سٹیشن، تعلیمی ادارہ، ہاسٹل وغیرہ کے جاننے کے بارے میں بھی مدگار ہو گی۔اجلا س میں بتایا گیا کہ یہ ایپ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ملک میں تمام جاری سرکاری و نیم سرکاری پرگراموں کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام بھی کرے گی۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پروگرام "بیٹی" کو سراہا اور اس کے تحت ایپ کو جلد از جلد بنانے کی ہدایت جاری کی ۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں