بلاول بھٹو کاتھرپارکر اور اچھڑو تھر میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

قدرتی آفت کے متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،زخمی افراد کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 14 نومبر 2019 21:42

بلاول بھٹو کاتھرپارکر اور اچھڑو تھر میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر اور اچھڑو تھر میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر اور اچھڑو تھر میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن امداد و تعاون کی ہدایت کی ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں